الباغوز سے نقل مکانی کرنے والوں پر داعش کے تین خودکش حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے مشرقی علاقے اور داعش کے آخری گڑھ 'الباغوز' سے نقل مکانی کرنے والے شہریوں پر 'داعش' کی طرف سے تین خودکش حملے کیے گئے جن میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

کرد فورسز کے ترجمان جیاکر امد ان نے بتایا کہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کی قائم کردہ ایک گذرگاہ کے قریب داعش کے جنگجوئوں‌ نے الباغوز سے فرار ہونے والوں پر خودکش حملہ کیا جب کہ دو دہشت گردوں نے کرد فورسز کی ایک چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ تینوں خود کش حملوں میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خیال رہے کہ شام میں کرد فورسز نے گذشتہ ہفتے شمال مشرقی شام میں عراق کی سرحد کے قریب داعش کے آخری گڑھ میں تنظیم کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کیا تھا۔

امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجوئوں اور بعض عام شہریوں‌ نے الباغوز میں سرنگوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں