الحدیدہ : نئی صف بندی کمیٹی میں شامل حکومتی ٹیم پر حوثیوں کا تیسرا حملہ
یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے منگل کے روز ایک بار پھر الحدیدہ شہر میں نئی صف بندی سے متعلق رابطہ کار کمیٹی میں شامل حکومتی ٹیم کے دفتر کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ کارروائی یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا تھا کہ سویڈن معاہدے کے تحت نئی صف بندی کے پہلے مرحلے پر عمل درامد کی جانب اتفاق رائے کے سلسلے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
مشترکہ یمنی مزاحمت کے عسکری میڈیا کے ذرائع کے مطابق ایرانی نواز حوثی ملیشیا نے الحدیدہ میں حکومتی ٹیم کے دفتر کو کیٹوشیا راکٹوں اور توپ کے گولوں سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز کے اندر مذکورہ حکومتی ٹیم کے دفتر کو تیسری مرتبہ نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ حوثی ملیشیا سویڈن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے کتنی سنجیدہ ہے۔
حوثی ملیشیا نے گزشتہ ہفتے کے آغاز میں حکومتی ٹیم کے دفتر کو کیٹوشیا راکٹوں سے نشانہ بنایا تھا۔ اس کے اگلے روز دفتر کو ڈرون طیارے کے ذریعے حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم اس ڈرون کو مار گرایا گیا۔
ادھر حوثیوں کی انقلاب سپریم کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے امریکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی جماعت الحدیدہ کے مرکزی ساحلی شہر سے دست بردار نہیں ہو گی۔
محمد علی کا کہنا تھا کہ حوثی اپنی فورسز ہٹانے پر تو آمادہ ہو گئے ہیں تاہم وہ "علاقے پر کنٹرول" رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا یمنی حکومت کو کسی حیلے سے الحدیدہ کی بندرگاہ پر کنٹرول حاصل نہیں کرنے دے گی۔
-
حوثی ملیشیا کا الحدیدہ میں حکومتی ٹیم پر راکٹوں سے حملہ
یمن میںحوثی باغیوں نے ساحلی شہر الحدیدہ میں حکومتی ٹیم اور شہر میں امن وامان ...
مشرق وسطی -
حوثی ملیشیا کی الحدیدہ میں اسپتال اور شہری تنصیبات پرگولہ باری
یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا نے عسکری جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے الحدیدہ شہرمیں ...
مشرق وسطی -
حوثی ملیشیا کی الحدیدہ میں 24 گھنٹے میں جنگ بندی کی 19 مرتبہ خلاف ورزی
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے یمن کے ساحلی شہر ...
بين الاقوامى