حماس اور اسرائیل میں کشیدگی میں کمی کے لیے مصری وفد کی غزہ آمد
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملوں اور حماس کے ساتھ کشیدگی کے بعد مصر کا اعلیٰ سطحی سیکیورٹی وفد گذشتہ روز غزہ پہنچا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کرنےوالے ممالک کی طرف سےحماس کو اسرائیل کی سرحد پر ہفتہ وار مظاہرے روکنے کے اور طویل جنگ بندی کے بدلے میں اقتصادی پیکج کی پیش کش کی جا رہی ہے۔
تاہم حماس کی طرف سے اس پر کسی قسم کا فوری رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ مصری وفد کی غزہ آمد کے باوجود فلسطینیوں کے رات کے وقت احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔ فلسطینیوں نے اسرائیلی سرحد کے قریب ٹائر جلا کراحتجاج کیا۔
خیال رہے کہ ہفتے کے روز غزہ میں ایک ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ مظاہرے گذشتہ ایک سال سے جاری ہیں جن میں اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 200 سے زاید فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔
-
مصرکی کامیاب مساعی سے غزہ میں حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ روز اس وقت جنگ کی حالت پیدا ہوئی تھی جب غزہ ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کے غزہ میں حماس کی تنصیبات پر فضائی حملے
اسرائیل فوج نے غزہ کی پٹی کے مکین محصور فلسطین کے خلاف ایک نئی جنگ مسلط ...
مشرق وسطی -
حماس نے غزہ میں فائر بندی کے حوالے سے اسرائیل کی دو شرطیں مسترد کر دیں
فلسطینی تنظیم حماس نے اتوار کے روز فائر بندی قائم رکھنے کے سلسلے میں اسرائیل کی ...
مشرق وسطی