عرب اتحاد نے سعودی عرب کے قریب حوثی باغیوں کے دو ڈرون طیارے مار گرائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی اور ایران نواز حوثی باغیوں کی سرکوبی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد نے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی طرف چھوڑے گئے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔ اس آپریشن میں پانچ فراد زخمی ہوئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل پائلٹ ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی محکمہ فضائی دفاع نے خمیس مشیط کی طرف اڑائے گئےحوثیوں کےدو ڈرون طیارے فضاء میں مار گرائے۔

انہوں نے بتایا کہ حوثیوں کے ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے کے آپریشن کےنتیجے میں جہازوں کے ٹکڑے آبادی میں آگرے جس کے نتیجے میں ایک بچے اور ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، متعدد گھروں اور 4 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

عرب اتھادی فوج کےترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے ڈرون طیاروں، بارود سے لدی کشتیوں اور دیگر ہتھیاروں کا بےدریغ استعمال کررہی ہے اور یمنی باغیوں کو یہ اسلحہ ایران کی طرف سے مہیا کیا جاتا ہے۔ حوثیوں کی یہ تمام کارروائیاں گذشتہ برس دسمبر میں سویڈن کی میزبانی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف وری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں