بوجھل دل کے ساتھ لیبیا سے واپس جا رہا ہوں: انتونیو گوتیرس
لیبیا کی فوج کی جانب سے دارالحکومت طرابلس پر کنٹرول کے لیے شروع کیے جانے والے فوجی آپریشن کو روکنے کے واسطے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔
العربیہ کے ذرائع نے جمعے کے روز بتایا کہ جنرل خلیفہ حفتر نے بنغازی میں گوتیریس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حفتر نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو باور کرایا کہ طرابلس میں فوجی آپریشن جاری رہے گا۔
گوتیرس نے جمعے کے روز اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر ٹویٹ میں لکھا کہ "میں بوجھل دل اور گہری تشویش کے ساتھ لیبیا سے روانہ ہو رہا ہوں۔ میں اب بھی پر امید ہوں کہ طرابلس میں اور اس کے اطراف خونی تصادم سے گریز کیا جا سکتا ہے"۔
لیبیا کی قومی فوج نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ اس کی فورسز دارالحکومت طرابلس کے جنوبی علاقوں میں داخل ہو گئی ہے۔ لیبیا کی فوج کی جانب سے یہ کارروائی عالمی سطح پر تسلیم شدہ قومی وفاق کی حکومت کی فورسز کے خلاف عمل میں آ رہی ہے۔
لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان اور مقامی آبادی نے بتایا کہ لڑائی سابقہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ہوئی جس پر حفتر کی فورسز نے رات میں کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ بعد ازاں لیبیا کی عبوری حکومت کی فورسز نے ہوائی اڈے کو واپس لینے کا اعلان کر دیا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب انتونیو گوتیرس خانہ جنگی کو بھڑکنے سے روکنے کے واسطے خلیفہ حفتر کے ساتھ ملاقات کے بعد روانہ ہو چکے ہیں۔
-
لیبیا: طرابلس ایئرپورٹ پر کنٹرول کے لیے وفاق اور حفتر کی فورسز میں رسہ کشی
لیبیا میں قومی وفاق کی حکومت کے وزیر داخلہ فتحی باشاغا کا کہنا ہے کہ ان کی ہمنوا ...
بين الاقوامى -
لیبیا کی سرکاری فوج طرابلس سے چند کلو میٹر کی دوری پر پہنچ گئی
یمن کی سرکاری فوج جنرل خلیفہ حفتر کی قیادت میں تیزی کے ساتھ پیش قدمی کرتے ہوئے ...
بين الاقوامى -
مشرقی لیبیا کے کمانڈر خلیفہ حفتر کا اپنے فوجیوں کو دارالحکومت طرابلس پر چڑھائی کا حکم
لیبیا کے مشرقی علاقے میں کمانڈر جنرل خلیفہ حفتر نے اپنے ماتحت فوجیوں ...
بين الاقوامى