منتخب ہو کر غرب اردن کی یہودی بستیوں کو اسرائیل میں ضم کر دوں گا: یاہو
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حالیہ انتخاب میں کامیابی کی صورت میں غرب اردن کے علاقے میں قائم یہودی بستیوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی چینل 12 کے مطابق ان خیالات کا اظہار اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کامیابی اور حکومت قائم کرنے کی صورت میں ان کی حکومت پہلی فرصت میں مقبوضہ غرب اردن کے علاقے میں موجود یہودی بستیوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دے دی گی۔
یاد رہے کہ اسرائیل میں انتخابات 9 اپریل کو منعقد ہو رہے ہیں اور کرپشن الزامات میں پھنسے وزیراعظم نیتن یاہو کے پاس دوسری بار منصب سنبھالنے کے لیے کارکردگی نام کی کوئی چیز نہیں اس لیے وہ مسلمان دشمن عزائم کا اظہار کر کے یہودی ووٹرز کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بعد ازاں چینل 12 سے گفتگو میں بھی نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کی حاکمیت برقرار رکھنے کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے۔ جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں فلسطینی بستیوں پر قابض اسرائیلی فوج کے حملوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
-
یہودی بستیاں ہمارے امن کے لیے بے فائدہ: سابق اسرائیلی جنرلوں کا اقرار
اسرائیلی اخبار "ہآرٹز" کے مطابق اسرائیلی فوج میں اعلی عہدوں پر خدمات ...
مشرق وسطی -
نیتن یاہو نے یہودی بستیاں منجمد کرنے کی مخالفت کردی
ماضی میں یہودی تعمیرات منجمد کرنے سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تھا:انٹرویو
مشرق وسطی -
اسرائیلی اداکار بھی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کیخلاف ہو گئے
یہودی بستیاں بنانے کی پالیسی کو اگلنا بھی مشکل، نگلنا بھی مشکل
ایڈیٹر کی پسند -
یہودی بستیاں مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں: یورپی یونین
"اسرائیل مقبوضہ فلسطینی شہروں میں توسیع پسندی روک دے"
مشرق وسطی -
مشرقی بیت المقدس میں 1000 یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا اسرائیلی منصوبہ
جان کیری کے دورے اور مشرق وسطی امن عمل شروع کرنے کی کوششوں کے بعد
مشرق وسطی -
نیتن یاہو کا دوبارہ منتخب ہونے پر یہودی بستیاں مسمار نہ کرنے کا وعدہ
مغربی کنارے میں یہود کے لیے تعمیرات میں توسیع پر اظہار تفاخر
مشرق وسطی