مصری صدر کی سوڈان کی عبوری کونسل کے سربراہ سے ٹیلیفون پربات چیت
سوڈان کےاستحکام کےلیے عبوری کونسل کی ہرممکن مدد کریںگے:السیسی
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے منگل کے روز سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کے چیئرمین لفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان عبدالرحمان نے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان سوڈان کی تازہ سیاسی صورت حال اور سوڈان کے امن و استحکام پر بات چیت کی گئی۔
العربیہ ڈاٹنیٹ کے مطابق مصری ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی نے بتایا کہ صدر السیسی نے سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ صدر السیسی نے سوڈان میں عوامی مطالبات کے احترام، ریاستی اداروں کے تحفظ اور ملک میں امن وامان کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔مصر ی صدرکا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں مصر سوڈانی بھائیوں کے ساتھ ہے۔
صدر السیسی نے کہاکہ مصری اور سوڈانی اقوام کے درمیان ازلی تعلقات قائم ہیں اور مشکلات میں دونوں ملکوں اور اقوام نےایک دوسری کی مدد کی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ صدر عبدالفتاح السیسی اور سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے چیئرمین کےدرمیان علاقائی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
مصر اور سوڈان عسکری تعاون مضبوط بنانے کے لیے کوشاں
مصری وزیر دفاع محمد زکی سوڈان کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ عسکری تعاون مضبوط بنانے ...
مشرق وسطی -
صدر السیسی اور حسن البشیر کی مصر اور سوڈان کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں ...
بين الاقوامى