جنوبی سعودی عرب پر برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے جنوبی علاقے العسیر میں بللسمر مرکز کے قریب تیز اور درمیانے درجے کی بارش کے دوران تازہ برف باری نے موسم ایک بار پھر تبدیل کردیا۔ ہلکی برف باری کےنتیجے میں پہاڑوں پرسفید چادر پھیل گئی جس کے نتیجےمیں سردی اور خنکی میں‌بھی اضافہ ہوا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ مطابق عسیرکےعلاقے میں ہونے والی تیز بارش کےباعث کئی علاقوں میں پانی سیلابی ریلوں کی شکل میں بہ پڑا۔

جنوبی بللسمر مرکز میں آل عبید گائوں میں‌پڑنے والی برف باری سے منچلے گھروں سے باہر نکل آئے اور برف باری سے خوب لطف اندوز ہوز ہوئے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ نے بھی تازہ برف باری اور بارش کے باعث سیلابی ریلوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں