شمال مغربی شام میں بمباری، 12 شہری جاںبحق
مہلوکین میں حلب کے چھ شہری بھی شامل
شام میں منگل کے روز ملک کےشمال مغربی شہروں میں ہونے والی بمباری کےنتیجے میں 12 عام شہری جاں بحق ہوگئے۔ ان میں سےچھ شہری حلب میں مارےگئے۔
شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والےادارے'سیرین آبزر ویٹری' کےمطابق شمال مغربی شام اور حلب میں منگل کے روز اسدی فوج اور مسلحگروپوںکے درمیان ہونے والی لڑائی میں بارہ عام شہری مارے گئے۔
خیال رہےکہ حلب شہر اس وقت شامی فوج کے کنٹرول میں ہے مگر اس کے قریب واقع ادلب کا علاقہ شام میں القاعدہ کی سابقہ شاخ النصرہ فرنٹ جو کہ اب 'تحریر الشام ' کے نام سے سرگرم ہے کے قبضے میں ہے۔
اپریل کے آخرمیں روسی طیاروںنے ادلب میں اپوزیشن کے حامی گروپوںکے ٹھکانوںپر بڑے پیمانے پر بمباری شروع کی تھی۔
آبزر ویٹری کے مطابق مسلح گروپوںکی طرف سے منگل کے روزحلب میں سرکاری فوج کے زیرکنٹرول النیرب کیمپ پر چار گولے داغے جس کے نتیجےمیں کم سے کم چھ شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کیمپ میں زیادہ تر فلسطینی پناہ گزین رہائش پذیر ہیں۔
شام کے سرکاری ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق النیریب پناہ گزین کیمپ میں گولے گرنے سے چھ شہری مارے گئے۔
دوسرے چھ شہری ادلب یا حماۃ کے علاقوں میں فضائی حملوںمیںمارے گئے۔
خیال رہے کہ شام میں مارچ 2011ء کے بعد سے جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ 70 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔