سعودی وزیر ثقافت کا دانش ور شخصیات کے لیے افطار عشائیے کا اہتمام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے باور کرایا ہے کہ ان کی وزارت سعودی ثقافت میں تیزی سے جنم لینے والی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے واسطے کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دانش وروں سے سپورٹ حاصل کی جا رہی ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کی رپورٹ کے مطابق بن فرحان نے یہ بات جدہ ضلع کے علاقے "البلد" میں سعودی دانش وروں کے اعزاز میں دیے گئے افطار عشائیے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت یہ چاہتی ہے کہ مملکت کے دانش وران ایسی تجاویز پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں جو وطن عزیز کی ثقافت کے کام آئے اور اس سیکٹر میں ہمہ جہتی کے ساتھ اعلی کارکردگی کو یقینی بنائے۔

بن فرحان نے کہا کہ "مملکت میں ثقافت کے سیکٹر کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی سپورٹ حاصل ہے اور اس خصوصی توجہ کی نمائندگی کے لیے وزارت ثقافت کے سامنے ایک بڑی ذمے داری آ گئی ہے"۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ثقافت اس قومی امانت کی پوری سنجیدگی کے ساتھ انجام دہی کے لیے کوشاں ہے تا کہ "ویژن 2030 پروگرام" کے اہداف کو حاصل کیا جائے۔

وزیر ثقافت نے ایک بار پھر تمام سعودی مرد و خواتین دانش وروں کو دعوت دی کہ وہ وزارت ثقافت کے ساتھ تعاون کریں اور وطن کی ثقافت کی ترقی میں حصہ لیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ اس سلسلے میں تمام دانش وران کی ہر تجویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں