حوثی ملیشیا یمنی عوام کو بُھوکا مار کر حزب اللہ کے لیے کروڑوں جمع کرنے میں مصروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے بین الاقوامی طور پر دہشت گرد قرار دی گئی لبنانی تنظیم حزب اللہ کے واسطے کروڑوں یمنی ریال جمع کر لیے۔

دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں کے زیر انتظام ریڈیو "سام" کے مطابق رقم جمع کرنے کی مہم کا آغاز 25 مئی 2019 کو ہوا تھا۔ اس دوران مجموعی طور پر 7.35 کروڑ یمنی ریال (1.32 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی) جمع کر لیے گئے۔

اقوام متحدہ یمن میں انسانی بحران کو دنیا کا بدترین انسانی بحران شمار کرتی ہے، جہاں ملک کی 85% آبادی کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

مذکورہ مہم ایران کی وفاداری کا دم بھرنے والی دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات کے حجم کو واضح کرتی ہے۔

یاد رہے کہ سام ریڈیو کا نگراں حمود شرف الدین حوثی ملیشیا کا ایک کمانڈر اور حوثیوں کی میڈیا اتھارٹی کا رکن ہے۔ وہ حزب اللہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے ماہرین کے ہاتھوں عسکری تربیت کے متعدد ادوار میں شریک ہو چکا ہے۔

حزب اللہ کے لیے عطیات کی مہم ایسے وقت میں انجام دی گئی جب حوثیوں نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے سے انکار کر دیا۔

یاد رہے کہ سام ریڈیو کے ایک سابقہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ اس نے باغی ملیشیا کی "عسکری صنعت" کی سپورٹ کے واسطے 3 کروڑ یمنی ریال حوالے کیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں