'جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے'، ٹرک اوپر سے گذرگیا مگر خاتون مکمل محفوظ
'جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے' کی کہاوت حقیقت کی دنیا میں کبھی کبھار ہی صادق آتی ہے۔ اس کہاوت کا ایک زندہ ثبوت حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے جب ایک مصروف شاہراہ پر سکوٹی سوار خاتون ٹرک کی ٹکر سے گرنےاور ٹرک کے اوپر سے گذر جانے کے باوجود زندہ بچ گئی۔
یہ فوٹیج اس وقت سماجی رابطوں کی بیشتر ویب سائیٹس پر موجود ہے جس میں زندگی اور موت کے کھیل کو دیکھا جا سکتا ہے کہ سکوٹی سوار خاتون اپنی سواری سمیت گر پڑی۔ اس کے بعد ٹرک اس کے اوپر سے گذر گیا۔ ٹرک گذرنے کے بعد خاتون اٹھ کر بیٹھ گئی۔
لتعرف انو لي الو عمر ما بتقتلوا شاحنة ♂️ pic.twitter.com/PfLn3CZU5M
— ﮼مـصـدر ﮼مسـؤول (@MMas2ool) July 8, 2019
اس فوٹیج کی جگہ اور وقت کا تعین نہیں کیا جا سکا مگراس نے اس کہاوت کو سچ کر دکھایا کہ ’’جسے اللہ نہ مارنا چاہے دنیا کی کوئی طاقت اس سے زندگی نہیں چھین سکتی۔‘‘
-
موبائل فون جو فلسطینی صحافی کو یقینی موت سے بچا گیا
جُمعہ کے روز فلسطین کے علاقے رام اللہ میں فلسطینیوں کے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران ...
مشرق وسطی -
مخیر اماراتی نے دیت ادا کر کے پاکستانی کو یقینی موت سے بچا لیا
متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں نامعلوم مخیر حضرات نے دیت کی مد میں ایک ...
مشرق وسطی -
چینی نوجوان یقینی موت سے دو بار کیسے بچا؟
کہتے ہیں کہ موت انسان کو مضبوط ترین محلات میں بھی معاف نہیں کرتی اور موت کا وقت ...
ایڈیٹر کی پسند