عرب اتحاد نے حوثیوں کا سعودی شہر عسیر پر حملے کے لیے بھیجا ڈورن طیارہ مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں سرگرم عرب فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ اس نے ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے سرحد شہر عسیر پرحملے کے لیے بھیجا بغیر پائلٹ ایک ڈرون طیارہ مارگرایا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے دہشت گردانہ اور مجرمانہ روش کے تحت ڈرون طیارے بھیجے جانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ آج منگل کو حوثی ملیشیا نے سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی معاندانہ کارروائی کے تحت عسیر پر ڈورن سے حملے کی کوشش کی گئی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا۔

قبل ازیں ہفتے کے روز یمن کی عمران گورنری سے حوثی ملیشیا نے سعودی عرب پر ڈرون طیاروں سے حملوں‌کی مذموم کوشش کی تھی مگر عر اتحاد نے حوثیوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں