شام: دیر الزور میں پاسداران انقلاب اور اسد نواز ملیشیا میں کشیدگی

ایرانی پاسداران نے ایک چوکی سے اسدی ملیشیا کو بے دخل کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں المیادین کے علاقے میں بشار الاسد کے حامی جنگجوئوں اور ایرانی پاسداران انقلاب کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات ہیں۔

اخباری خبروں کے مطابق پاسداران انقلاب نے شاہراہ کورنیش پر قائم کردہ فوجی چوکی سے اسد جواز نیشنل ڈیفنس ملیشیا کے عناصر کو وہاں سے نکال دیا ہے۔

شام میں اپوزیشن کے حامی 'دیر الزور 24' نیٹ ورک نے پاسداران انقلاب کے ایک ذریعے کےحوالے سے بتایا ہے کہ پاسداران انقلاب نے کورنیش شاہراہ پر قائم چوکی سے نکال باہر کرنے کے بعد اس پر قبضہ کر لیا ہے۔ بشارالاسد کے حامی دونوں گروپوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

پاسداران انقلاب نے کورنیشن چیک پوسٹ پر قبضہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب نیشنل ڈیفنس ملیشیا کے بعض عناصر منحرف ہونے کے بعد اپوزیشن سے جا ملے تھے۔

نیشنل ڈیفنس ملیشیا نے المیادین میں بشار الاسد کی فوج کو پاسداران انقلاب کی مداخلت کی شکایت کی ہے۔

پاسداران انقلاب ملیشیا دیر الزور کے اہم اداروں پر اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ پاسداران کی طرف سے مقامی آبادی کو لالچ کے ذریعے اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں