یمنی فوج کی باقم میں پیش قدمی، حوثیوں کی کمک تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کی آئینی حکومت کی وفادار فوج نے ملک میں ایران نواز حوثی باغیوں کے گڑھ صعدہ گورنری کی باقم ڈاریکٹوریٹ میں اہم پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے۔

علب محاذ کے اطراف میں تعینات یمنی فوج کے بریگیڈ 9 کے سربراہ بریگیڈیئر ادیب الشھاب نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے باقم میں تزویراتی اہمیت کے حامل علاقے 'نایف' کوباغیوں کو سے آزاد کرانے کے بعد اس پر قومی پرچم پرچم لہرا دیا۔ نایف کے اطراف میں بھی متعدد اہم مقامات باغیوں کےقبضے سے آزاد کرائے گئے ہیں۔ لڑائی میں سرکاری فوج نے باغیوں کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جب کہ دونوں طرف سے گھمسان کی جنگ کی گئی۔

بریگیڈیئڑ الشھاب نے بتایا کہ نایف اور اس کے اطراف سے حوثی ملیشیا کےجنگجو فرار ہوگئے جب کہ لڑائی میں بڑی تعداد میں جنگجو ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گولہ باری کےنتیجے میں حوثیوں کی کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے باقم ڈاریکٹوریٹ، اس کے مرکز اور دیگر اہم مقامات کو باغیوں سے آزاد کرانے کی مہم جاری ہے۔ سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ وہ باغیوں کو اس کے گڑھ میں بدترین شکست سےدوچار کرکے چھوڑے گی۔

ادھر ایک دوسرے سیاق میں آئینی حکومت کی معاونت میں لڑنے والی عرب اتحادی فوج نے صعدہ میں کتاف ڈاریکٹوریٹ میں وادی الغول کے مقام پر حوثی باغیوں کمک پربمباری کی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں حوثی جنگجو ہلاک اور ان کی فوجی گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوگئے۔

یمنی فوج کی طرف سے صعدہ میں حوثیوں کی کمک پر کی گئی بمباری اور اس کے نتیجے میں ہونےوالی تباہی کے مناظرپر مشتمل ایک فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے جس میں ہرطرف تباہی پھیلی دیکھی جاسکتی ہے۔

ہفتے کے روز سرکاری اور عرب اتحادی فوج نے شمالی گورنری حجۃ میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔ عرب اتحادی فوج کی طرف سے عبس ڈاریکٹوریٹ میں البداح کےمقام پر حوثیوں کا تیوشا لانچنگ پیڈ تباہ کردیا۔ اسی طرح بنی حسن ڈاریکٹوریٹ کے علاقے بنی حسن میں اور بنی احمد میں فضائی حملوں میں حوثیوں کو غیرمعمولی جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں