ایران کا ایک ہی دفاعی نظام کا تیسری بار افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران وزیر دفاع امیر حاتمی نے فوجی صنعت کے دن کے موقع پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے دفاعی نظام 'پاور 373' کےافتتاح کا اعلان کیا ہے۔ اس نظام کے افتتاح کا یہ پہلا نہیں بلکہ تیسرا موقع ہے کیونکہ اب تک دو مرتبہ اس نظام کا افتتاح کیا جا چکا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران نے 'پاور 373' کا پہلی بار افتتاح 19 دسمبر 2011ء کو کیا گیا۔ اس وقت ایران نے روسی ساختہ 'ایس 300' میزائل ڈیفنس سسٹم کا افتتاح کرنا تھا مگر ماسکو کی طرف سے اس نظام کی فراہمی میں تاخیر کے باعث ایران نے اپنے دفاعی نظام کا افتتاح کیا۔ فارس نیوز ایجنسی نے خاتم الانبیاء فضائی دفاعی بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل فرزاد اسماعیلی کا ایک بیان نقل کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'ایس 300' کے بدلے میں ایران نے اپنے 'پاور 373' کا افتتاح کیا ہے۔

دوسری مرتبہ 21 اگست 2016ء کو ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک عسکری نمائش کے موقع پر'پاور 373' کا افتتاح کیا۔ یہ فضائی دفاعی نظام ایران نے اپنے طورپر تیار کیا ہے۔ سابق ایرانی وزیر دفاع حسین دھقان کا کہنا ہے تھا 'پاور 373' سنہ 2016ء کے آخرتک باقاعدہ کام شروع کردے گا۔

ایران نے سنہ 2008ء کو روس کے ساتھ'ایس 300' فضائی دفاعی نظام کا معاہدہ کیا۔ معاہدے میں ایرانی ماہرین کی روس میں اس حوالے سے خصوصی تربیت بھی شامل تھ مگر ایران پر عالمی پابندیوں کے باعث روس یہ نظام ایران کو فراہم نہیں کرسکا، تاہم سنہ 2015ء کو ایران اور عالمی طاقتوں میں معاہدے کے تحت روس نے اپنے اتحادی ایران کو 'ایس 300' دفاعی نظام فراہم کر دیا تھا۔ اس سے پیشتر ایران نے روس سے اس کا 'ٹور ۔ ایم' فضائی دفاعی نظام خرید کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں