بحرینی فرمانروا کا سعودی قیادت سے رابطہ،ارامکو تنصیبات پرحملوں کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خلیجی ریاست بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت میں ہفتے کے روز ارامکو کمپنی کی تیل تنصیبات پرحملوں کی شدید مذمت کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسٰی آل خلیفہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلیفون کرکے انہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان خطے کی سلامتی اور ارامکو حملوں کے بعد پیدا ہونےو الی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

بحرین کے فرمانروا شاہ حمد نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے بھی ٹیلیفون تبادلہ خیا کیا۔ انہوں نے ارامکوحملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اپنی طرف سے سعودی عرب کو ہرممکن تعاون کو یقین دلایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں