سعودی عرب کے قومی دن پرفضائیہ کے جنگی طیاروں کے فضاء میں کرتب
سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر مملکت کی فضائیہ کی طرف سے ابھا شہر میں ایک ایئرشو کا اہتمام کیا گیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی فضائیہ کے پیش ور ہوابازوں نے فضا میں جہاز اڑا کراپنی مہارت کا ثبوت دیا۔
فوٹوگرافر رشود الحارتی نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں فضائیہ ایئرشو کو محفوظ کیا۔ یہ ایئرشو سعودی فوجی ہوا بازی کی کارکردگی اور فضائیہ کی صلاحیتوں کا مظہر ہو ہے۔
ادھر عسیر گورنری میں 'چوٹی کا عزم' کے عنوان سے 89 ویں قومی دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد جاری ہے۔ عسیرمیں ہونے والی تقریبات میں مختلف فنی اور مقبول شوزکا اہتمام کیا گیا۔ عسیرمیں شاہ فیصل مسجد سے مغرب میں ابوخیال پارک تک 4 کلومیٹر کے رقبے پر89 ویں تقریبات کے لیے خصوصی گیلری قائم کی گئی ہے۔