مکہ معظمہ: کلاک ٹاور کی بادلوں سے ہم آغوش تصویر کی دھوم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایک سعودی فوٹوگرافر نے اپنے پیشہ ور کیمرہ کے ذریعے مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور کی تصویر کھینچی جس میں بادل کلاک ٹاور کی چوٹی سے ٹکراتے گذر رہے ہیں۔

فوٹوگرافر محمد البستانی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کلاک ٹاور اور بادل ایک دوسرے سے ہم آغوش ہوئے جب بادلوں نے کلاک ٹاور کے مینار کو چھپا لیا۔

البستامی خود بھی فن تعمیر کا ماہر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فن تعمیر سے متعلق مناظر کی عکس بندی اس کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے مسجد حرام کے تیسرے شاہ عبداللہ توسیعی منصوبے کی بھی عکس بندی کی۔

البستانی نے فوٹو گرافی میں اپنے شوق کا آغاز سنہ2009ء میں کیا تھا۔ اس نے اپنی تصاویر اندرون اوربیرون ملک ہونے والی نمائشوں پیش کیا اور کئی ایوارڈ حاصل کیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں