کھیلوں کے علاقائی مقابلے میں سعودی خاتون کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیت لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

گذشتہ روز کویت میں خواتین کی کھیلوں کے علاقائی مقابلے میں سعودی عرب کی خاتون کھلاڑی حسناء الحامد نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کویت میں منعقدہ چھٹے مقابلے کے دوسرے روز سعودی خاتون کھلاڑی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس نے اپنی اماراتی ساتھی کھلاڑی شھد خرام کو 15۔6 پوائنٹ سے آگے بڑھ کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

اس موقع پر سعودی ویمن ٹیم کی کپتان شہزادہ نوف بنت خالد نے حسناء حماد کو سونے کا تمغہ پہنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حسناء کی کامیابی اس امرکا ثبوت ہے کہ سعودی عرب کی خواتین میں کھیل کے میدانوں میں اپنی کامیابی کا لوہا منوانے کا پوٹیشنل اور صلاحیت موجود ہے اور وہ آنے والے وقت میں عالمی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کریں گی۔

دوسری طرف گرین بولنگ مقابلے میں خاتون کھلاڑی ھدیل ترمین نے پانچ عرب ممالک سعودی عرب، بحرین، امارات، عمان اور کویت کی 20 کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلے میں 9واں تمغہ حاصل کیا۔ ان کی ساتھی مشاعل عبدالواحد 13ویں، غادہ نمر17 اور امانی الغامدی 18 ویں نمبر پر رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں