الریاض معاہدہ یمن کے لیے ایک نیا باب ثابت ہو گا : سعودی نائب وزیر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ریاض معاہدے کو یمن میں قیام امن کے لیے مملکت کی کوششوں ثمر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی مملکت، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں یمن میں امن و استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سعودی عرب ... یمنی صدر، یمنی حکومت کے وفد اور جنوبی عبوری کونسل کے مثبت جواب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جنھوں نے یمنی عوام کے مفاد کو ہر اعتبار سے فوقیت دی۔ انھوں نے ریاض معاہدے تک پہنچنے کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔

سعودی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ " ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ یہ معاہدہ ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہو اور اس کے تحت یمن کے تمام فریقوں کےدرمیان سچائی پر مبنی مکالمے کا آغاز ہوسکے تا کہ ایک سیاسی حل تک پہنچا جا سکے اور یمن کا بحران اختتام کو پہنچے"۔

یاد رہے کہ یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان ریاض معاہدے پر دستخط کی تقریب منگل کے روز سعودی دارالحکومت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں