الدرعیہ میں فارمولا E ریس میں شرکت کرنے والی سعودی خاتون کون ہے ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی ریما الجفالی الدرعیہ کی کار ریس Jaguar I-PACE eTrophy میں حصہ لیں گی جو 22 اور 23 نومبر کو منعقد ہو رہی ہے۔ اس طرح ریما مملکت میں کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شریک ہونے والی پہلی سعودی خاتون بن جائیں گی۔ یہ ریس عالمی فارمولا E چیمپین شپ کے چھٹے سیزن کے افتتاح کے ضمن میں منعقد ہو رہی ہے جس میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ واضح رہے کہ فارمولا E چیمپین شپ میں صرف بجلی سے چلنے والی گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں۔

ریما الجفالی اس سے قبل برطانیہ میں فارمولا 4 چیمپین شپ میں شریک ہو چکی ہیں۔ اب وہ الدرعیہ میں جیگوار I-PACE eTROPHY VIP کی کار ڈرائیور بننے کی خواہاں ہیں۔

ریما نے اخباری بیانات میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ I-PACE میں شرکت کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں