.

مسجد نبوی کے تعمیراتی منصوبے کا دورہ ۔۔۔ شاہ سعود اور شاہ فیصل کی یادگار تصویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے تاریخی اور ثقافتی ادارے "دارت الملک عبدالعزیز" (Darah Foundation) نے ایک پرانی تصویر جاری کی ہے۔ تصویر میں مملکت کے دوسرے فرماں روا شاہ سعود بن عبدالعزیز اور اُس وقت کے ولی عہد (شاہ) فیصل بن عبدالعزیز سرکاری ذمے داران کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر 1955ء (1375 ہجری) میں مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لینے کے موقع پر کھینچی گئی تھی۔

تصویر میں شاہ سعود اور شاہ فیصل کے علاوہ اُس وقت سعودی عرب کے وزیر مالیات عبداللہ السلیمان نمایاں طور پر موجود ہیں۔ السلیمان شاہی خاندان کی دونوں شخصیات کو حرمِ مدنی میں مکمل کیے جانے والے تعمیراتی حصے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں