سعودی عرب میں غیرمعیاری سگریٹ فروش کمپنیوں کو پابندیوں کی وارننگ
صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر غیرمعیاری سگریٹ فروخت کرنے کا دعویٰ
سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر غیرمعیاری سگریٹ فروش کیے جانے کے بعد محکمہ صحت نے وضاحت کی ہے کہ ملک میں کہیں بھی غیرمعیاری تمباکو فروشی نہیں ہو رہی ہے تاہم دوسری طرف سعودی عرب کی فوڈ اتھارٹی اور وزارت تجارت نے خبردار کیا ہے کہ غیرمعیاری سگریٹ فروخت کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس ضبط کرکے ان کے کاروبار پرپابندی عاید کی جائے گی۔
قبل ازیں فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی کی جنرل باڈی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں وضاحت کی گئی تھی کہ سگریٹ کی ڈبیوں کے پیکنگ کور کی تبدیلی کی گئی ہے مگرسگریٹ کے عالمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے وضع کردہ فریم ورک پرعمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض صارفین نے فلیور کی تبدیلی پرسگریٹ کے معیار پرجس شبے کا اظہار کیا ہے وہ درست نہیں کیونکہ فلیوراور ذائقے کی تبدیلی سگریٹ کے ملاوٹ زدہ ہونے کی دلیل یا ثبوت نہیں ہے۔
کل بدھ 11 دسمبر کو ڈرگز اتھارٹی اور وزارت تجارت وسرمایہ کاری نے سگریٹ کے غیر معیاری ہونے کے خدشات کی مکمل چھان بین کے بعد جاری کردہ بیان میں صارفین کو یقین دلایا ہے کہ ملک میں کسی کمپنی کو غیر معیاری سگریٹ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزارت تجارت اور ڈرگز اتھارٹی نے رواں ہفتے ملک بھر میں موجود سگریٹ فروش کمپنیوں اور ان کے ساتھ کام کرنے والے ایجنٹوں کو طلب کیا اور ان سے سگریٹ کے مختلف برانڈز اور ان کی کوالٹی پراٹھنے والے اعتراضات پر بات کی تھی۔ اس کے علاوہ حکام نے مختلف مقامات سے سگریٹ کے نمونے معیار کی جانچ کے لیے لیبارٹریوں میں بھیجے۔ کمپنیوں کی طرف سے بتایا گیا کہ حکومت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار کےمطابق انہوں نے پیکنگ کور اور اس پر وارننگ نوٹس کے علاوہ کسی چیز میں کوئی رد وبدل نہیں کیا ہے۔
أزمة "الدخان الجديد".. مغشوش ومذاقه رديء.. ووزارة التجارة وهيئة الغذاء أخيرا تتدخلان: أيام وتنتهي القصة.#الدخان_الجديد_مغشوش pic.twitter.com/UVnCR80usk
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) December 11, 2019
حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے سگریٹس کی ملک میں کسٹم حکام اور دیگر ماہرین پوری طرح چھان بین کرتے ہیں۔
وزارت صحت کی طرف سے تمام کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سگریٹ کی پیکنگ سے قبل ملک کی منظور شدی لیبارٹریز سے ان کی جان پڑتال کرائیں اور صارفین کی طرف سے اٹھنے والے اعتراضات اور شکایات کا ازالہ کریں۔ اس ضمن میں حکومت نے سات مختلف اقسام کے سگریٹس کا معیار چیک کرنے کے لیے بین الاقوامی تجربہ گاہ کو ارسال کیے گئے ہیں۔