قرغیزستان کے صدر کی شاہ سلمان سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وسطی ایشیائی ملک قرغیزستان کے صدر سورنبائی جینیبکوف نے گذشتہ روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعاون،باہمی تعلقات کے فروغ، سعودی عرب اور قرغیزستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے موقع پر الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور خادم الحرمین الشریفین کے مشیر شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزیز، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فرحان بن عبداللہ، وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر برائے زراعت وآبی وسائل انجینیر عبدالرحمان بن عبدالمحسن الفضلی اور جمہوریہ قرغیزستان میں سعودی عرب کے سفیر عبدالرحمان بن سعید الجمعہ بھی موجود تھے۔

دوسری طرف قرغیزستان کے صدر کے ہمراہ آنے والے وفد میں قرغز وزیر خارجہ ایڈاربیکوف چنگیز ازاماٹوپیچ، صدر نے مشیر برائے خارجہ امور صدیقوف ڈانیار پٹروچ، صدر کے پرنسپل سیکرٹرکینینباف الماز موقانویچ اور سعودی عرب میں قرغیزستان کے سفیر عبداللطیف جمعہ بایوف نے شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں