سعودی وزارت ثقافت نے معیارزندگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کے تحت ویژن 2030ء کی روشنی میں "آرٹسٹک ریذیڈنسی" پروگرام کا آغاز کیا ہے۔اس پروگرام کے تحت سعودی اوربین الاقوامی فنکاروں اور نقادوں کی میزبانی مُملکت کے اندر رہائش اختیار کرنے، مخصوص مواقع پرسعودی عرب میں آنے، کلچرل ڈائیلاگ ،علوم اور مہارتوں کے تبادلے کے لیے ایک مناسب ماحول پیدا کرنا ہے تاکہ مختلف شعبوں میں تخلیقی صلاحیتوں کی پرورش اور نشوونما کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔
پروگرام کا آغاز "مملکت میں آرٹسٹک رہائش" کے عنوان سے شروع کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام جدہ شہر تک محدود ہوگا اور بین الاقوامی فن کار جدہ جیسے تاریخی شہر میں قیام کرسکیں گے۔ قیام کے ہر سیشن کی مدت چھ ہفتوں پر مشتمل ہوگی۔ اس دوران مختلف پروگرامات کے ذریعے لوگوں میں سماجی شعور ، پیشہ ورانہ ترقی اور تنقیدی سوچ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
وزارت ثقافت نے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے پروگرام میں شامل ہونے کے لیے ایک ویب پورٹل قائم کیا جس سے کوئی بھی خواہش مند فن کار اپنی رجسٹریشن کراسکتا ہے۔