حزب اللہ ، حوثی ملیشیا اور حماس تنظیم میرے باپ کے قتل کا جواب دے گی : زینب سلیمانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے مقتول سربراہ قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب نے ایران نواز شخصیت پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے باپ کے قتل کا انتقام لیں۔

پیر کے روز تہران میں اپنے باپ کی آخری رسومات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے زینب سلیمانی نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ، حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ، فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل زیاد نخالہ، شامی صدر بشار الاسد، عراقی بدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری اور یمن میں حوثی ملیشیا کے سرغنے عبدالملک الحوثی سے مطالبہ کیا کہ وہ قاسم سلیمانی کے قتل پر جوابی کارروائی کریں۔

Advertisement

اس سے قبل سلیمانی کی بیٹی نے اتوار کے روز اپنے پیغام میں حزب اللہ کے سربراہ کو سلام پیش کرتے ہوئے حسن نصر اللہ سے اپیل کی تھی کہ وہ سلیمانی کے خون کا انتقام لے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران کئی ایرانی ذمے داران خطے میں تہران کے ایجنٹوں کے ذریعے سلیمانی کے قتل کا انتقام لینے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ ایران اپنے ان ایجنٹوں کو "مزاحمتی محور" کا نام دیتا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے سیاسی معاون ید اللہ جوانی نے اتوار کے روز کہا تھا کہ امریکیوں کو نہ صرف ایران بلکہ تمام مزاحمتی محوروں کی جانب سے مقابلے کا سامنا کرنا ہو گا۔ جوانی کا اشارہ خطے میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں اور ملیشیاؤں کی جانب تھا۔ ان میں فلسطین میں حماس تنظیم، لبنان میں حزب اللہ ملیشیا اور عراق میں الحشد الشعبی ملیشیا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ القدس فورس کے مقتول سربراہ قاسم سلیمانی کو منگل کی صبح ایران کے جنوب مشرقی صوبے کرمان میں اس کے آبائی علاقے میں دفن کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں