امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے جلو میں یوکرائن کا ایک مسافر بردار جہاز تہران میں اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں عملے کے ارکان کے علاوہ 180 مسافر سوار تھے۔
نخستین عکسهای مخابره شده از #سقوط #هواپیما ی مسافربری خطوط هوایی #اوکراین در #ایران pic.twitter.com/3orBXRw6sX
— VOA Farsi (@VOAIran) January 8, 2020
العربیہ ڈاٹ نیٹ یوکرائن کا 'بوئنگ 737' طیارہ آج بدھ کی صبح حادثے کا شکار ہوا ہے۔ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جاتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرائنی مسافر بردار جہاز تہران کے خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گرکرتباہ ہوگیا۔
اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ کے مطابق یوکرینی طیارے میں آگ لگ گئی جبکہ جہاز کے ڈیٹا کا تجزیہ بتاتا ہے کہ جہاز کی رفتار کا اچانک ختم ہونا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اس میں دھماکا ہوا۔ جہاز تہران سے یوکرائن کے دارلحکومت کیف جا رہا تھا۔
ایرانی طلبہ نیوز ایجنسی ’’ایسنا‘‘ نے ایرانی ہلال احمر کے سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ جہاز کریش میں کسی مسافر کا زندہ بچنا محال ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کریش کے وقت اس میں آگ لگی ہوئی تھی اور وہ زمین پر گرتے ہی شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے جبکہ سوشل میڈیا پر ہی گردش کرنے والی تصاویر میں جہاز کے مسافر کا سامان اور لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔