'حاکم دبئی سائیکل ریسنگ میں زخمی ہونے والی لڑکی کی مدد کرتے ہوئے'

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

انسانی ہمدردی کے جذبات سے سرشار حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آلمکتوم کل بدھ کے روز امدادی ٹیموں سے قبل دبئی میں سائیکل ریسنگ چیمپین شپ میں شرکت کے دوران زخمی ہونے والے ایک لڑکی کی مدد کو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق الوثبہ ٹیم کی طرف سے سائیکل ریسنگ میں حصہ لینے والی اماراتی لڑکی عنان العامری ریسنگ کے دوران معمولی حادثے کا شکار ہوئیں۔ حادثہ ہوتے ہی حاکم دبئی اس کی مدد کو پہنچ گئے۔ الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے عنان کو اٹھنے میں مدد کی اور اس کے بعد اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

Advertisement

اس موقعے پربنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں اور لوگوں نےالشیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے جذبہ خدمت خلق کو بے حد سراہا ہے۔

خیال رہے کہ سائیکل ریسنگ مقابلہ المرموم نیچرل ریزرو میں منعقد کیا گیا جس میں مقابلے میں حصہ لینے والے افراد کو 50 کلو میٹر کی مسافت طے کرنا تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں