بشارالاسد کی فوج نے 2011ء میں کھویا شہر دوبارہ حاصل کرلیا
روسی اور شامی فوج کی بمباری میں 17 شہری جاں بحق
شام میں صدر بشار الاسد فوج نے ادلب میں جاری لڑائی میں پیش قدمی کرتے ہوئے اہم علاقے ادلب پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ دوسری طرف شمال مشرقی شام میں اسدی فوج اور اس کی اتحادی روسی فوج کی بمباری میں 17 افراد عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری کے مطابق جمعرات کے روز شمال مغربی شام میں متعدد مقامات پر روسی اور شامی فوج نے فضائی حملے کیے جن میں بچوں سمیت 17 شہری مارے گئے۔
انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ ادلب کے مشرقی علاقے میں روسی فوج کی بمباری میں 10 عام شہری مارے گئے جب کہ ادلب گورنری اور حلب کے اطراف میں اسدی فوج کی بمباری میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
ادھر ایک دوسرے سیاق میں آبزر ویٹری کا کہنا ہے کہ اسدی فوج نے سنہ 2011ء میں ہاتھ سے نکل جانے والے ادلب کے اہم شہر سراقب کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سرکاری فوج شہر میں داخل ہوگئی ہے اور اب سرچ آپریشن جاری ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسدی فوج کی سراقب شہر میں داخلے کے وقت کسی قسم کی جھڑپ نہیں ہوئی اور فوج آسانی کے ساتھ شہر میں داخل ہوگئی۔
تاہم شہر میں دسیوں جنگجو محصور ہیں۔ ان میں سے بعض جنگجو کھیتوں کے راستوں سے فرار ہوگئے ہیں۔
ترکی کے حمایت یافتہ گروپوں کی طرف سے الشھبا ڈیم پر گولہ باری کی گئی ہے۔
ادھر روسی ٹی وی چینل کے مطابق وزیرخارجہ سیرگئی لافروف نے ادلب کی تازہ ترین صورت حال پر ترکی سے رابطہ کیا ہے۔ ٹی وی چینل کے مطابق روسی اور ترک عسکری عہدیدار ادلب میں زمینی صورت حال کو قابو میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
-
اسرائیل کی شام میں اسدی فوج اور ایرانی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر بم باری،12 جنگجو ہلاک
شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت دمشق اور جنوبی صوبہ درعا کی فضائی حدود میں اسرائیل کا میزائل ... مشرق وسطی -
البغدادی کی ہلاکت کے باوجود داعش شام میں مضبوط ہے: امریکی رپورٹ
منگل کے روز ایک آزاد امریکی کمیشن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ شدت پسند گروپ 'داعش' نے اپنے رہ نما ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے باوجود شام میں مضبوط ... مشرق وسطی -
شام سے طرابلس لائے گئے 4700 اجرتی جنگجوئوں میں 64 یورپ فرار
شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے'سیرین آبزر ویٹری' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی نے شام سے 4700 جنگجوئوں کو ... بين الاقوامى