.

احمدی نژاد کے مقرب وزراء ایرانی شوری کا اسپیکر بننے کے خواہش مند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق صدر محمود احمدی نژاد کے مقرب سابق وزراء پارلیمنٹ 'مجلس شوریٰ' کے اسپیکر کے عہدے کے لیے محمد باقر قالی باف کا مقابلہ کرنے کی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

ایران سے فارسی میں شائع ہونے والے اخبار'شرق' کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر محمود احمدی نژاد کے مقرب ساتھی اور شمس الدین حسینی کا نام پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

سابق صدر کے قریبی ساتھیوں میں صرف حسینی ہی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے کے امیدوار نہیں بلکہ ان کے دیگر ساتھی اور سابق وزراء حمدی رضا حاجی بابائی، سابق وزیر تعلیم فریدون عباسی اور جوہری توانائی ایجنسی کے سابق چیئرمین بھی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا عہدہ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

اخباری اطلاعات کے مطابق سابق صدر محمود احمدی نژاد کے مقربین کے پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔ اس وقت محمود احمدی نژاد کے پارلیمنٹ میں موجود حامیوں‌ کی تعداد 60 سے زیادہ ہیں۔ ان میں سے بیشتر سابق حکومت کے وزراء اور دیگرعہدے دار ہیں۔

اخبار ’شرق‘ کے مطابق حال ہی میں احمدی نژاد کے سسر احمد خورشیدی نے پارلیمنٹ کے منتخب ارکان کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں‌ ان سے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے کے لیے علی نیک زاد کی حمایت کریں۔