.

عراق کے التاجی ہوائی اڈے پرامریکی کارگو طیارہ رن وے سے پھسل گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے التاجی ہوائی اڈے پر امریکا کے ایک کارگو طیارے کے رن وے پر حادثے کا شکار ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ التاجی فوجی اڈے پر امریکی مال بردار جہاز کو لینڈنگ کے دوران پیر اور منگل کی درمیانی شب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ہوائی جہاز کو نقصان پہنچا ہے جب کہ امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ ہوائی جہاز رن ون پر لینڈنگ کے دوران پھسل گیا تھا۔

جب کہ بغداد میں العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق ایک امریکی "سی -130" کارگو طیارہ بغداد میں التاجی اڈے کے رن وے پر پھسل کر کنکریٹ کے ایک بلاک سے ٹکرا گیا ، جس کے نتیجے میں طیارے کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

نامہ نگار نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عملے اور جہاز میں سوار کچھ زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے بتایا کہ امریکی فوجی طیارہ عراقی التاجی اڈے پر اپنے ٹریک سے باہر نکل گیا تھا۔

اس واقعےسے ایک گھنٹہ قبل عراقی فوج نے اعلان کیا تھا کہ نامعلوم مسلح عناصر نے پیر کی شب بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متعدد میزائل حملے کیے تھے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2019ء کے بعد عراق میں متعدد فوجی اور ہوائی اڈوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم حالیہ عرصے کے دوران ان حملوں میں کمی آئی ہے۔