ایران نواز ملیشیائیں عراق کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں:امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کے اسسٹنٹ سکریٹری برائے مشرق قریب ڈیوڈ شینکر نے جمعرات کے روز العربیہ اور الحدث کو دیئے گئے بیانات میں کہا ہے کہ عراق کو بغداد میں امریکی سفارت خانے پر بمباری سے روکنا چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ عراق کی ترقی کو سب سے بڑا خطرہ ایران کی وفادار ملیشیائوں ہے۔

شینکر نے مزید کہا کہ ہمارے سفارتخانے پر میزائلوں کا آغاز موجودہ وقت میں عراقی حکومت کے ساتھ اسٹریٹجک مکالمے کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی وفادار ملیشیا جو عراقی حکومت کے کنٹرول سے باہر کام کرتی ہیں اب بھی ایک مسئلہ اور عراق اور اس کی خودمختاری اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملیشیا عراق کی معاشی ترقی کے لیے ایک سنگین چیلنج ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ عراقی حکومت کی جانب سےایران نواز عناصر پر قابو پانے اور ان پر حکومتی رٹ قائم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ امریکا اور عراق کے درمیان "حکمت عملی سے متعلق مکالمہ" جمعرات کو شروع ہوگا۔ ان کاکہنا تھا کہ عراقی حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے آنے والے امریکی وفد کی قیادت ان کے سیاسی امور کے معاون ڈیوڈ ہل کریں گے جبکہ وزارت دفاع ، توانائی ، خزانہ اور متعدد ایجنسیوں کے نمائندے بھی اس میں شامل ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں