.

شمالی عراق میں ترک فوج کی دوبارہ بم باری، ایک ترک فوجی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اتوار کے روز شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوئوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک ترک فوجی مارا گیا۔

ترک وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایک ترک سپاہی مارا گیا تاہم اس خبر کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

ادھر کرد نیوز نیٹ ورک روودائو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی نےعراق کے شمالی کرستانہ صوبے میں طیاروں اور توپ خانے سے گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے۔

کرد نیوز نیٹ ورک نے بتایا کہ اتوار کےروز درکار اور باطوفا کے مقامات پر ترکی نے کردوں کے تین ٹھکانوں پر بمباری کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں