امریکی فوج نے شام میں ایک نیا فوجی اڈہ اور رن وے تیار کرنا شروع کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے حسکہ کے مشرق میں الیعربیہ کےعلاقے (تل کوجر) میں ایک فوجی اڈہ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ہوائی جہازوں کے لیے ایک رن وے بھی تیار کرنا شروع کیا ہے۔

سیرین آبزر ویٹری کے مطابق عراق کی سرحد کے قریب واقع حسکہ میں امریکی فوج نے ہیلی کاپٹروں اور کارگو طیاروں کے لیے لینڈنگ پیڈ قائم کرلیا ہے۔ نئے امریکی ایئربیس کے اطراف میں کنکریٹ بلاکس کی دیوار کھڑی کی گئی ہے۔

Advertisement

آبزرویٹری نے گذشتہ روز عراق کے کردستان علاقے سے آنے والے الولید کراسنگ کے راستے ایک امریکی قافلے کے شمال مشرقی شام میں داخلے کا دعویٰ کیا تھا۔ شامی انسانی حقوق گروپ کے مطابق امریکی فوج کا یہ قافلہ حسکہ کے قریب الشدادی شہر کی طرف روانہ ہوگیا تھا۔

اس کانوائے میں 19 گاڑیاں شامل تھیں جن میں 13 ٹرک اور پانچ بکتر بند گاڑیاں تھیں۔ اس سال اپریل میں امریکی افواج نے دیر ایزور اور حسکہ صوبوں میں اپنے اڈے مزید بڑھا دیے تھے تاکہ اس علاقے میں روس کا اثرو رسوخ کم کیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں