مسجد حرام اور مسجد نبوی میں حجاج کرام کے لیے 'واکنگ ٹریک' مختص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈنسی نے رواں سال حج کے موقعے پر کرونا وبا کے خطرے کے پیش نظر کئی ایک حفاظی اقدامات اور ایس اوپیز وضع کیے ہیں۔ انہی اقدامات میں مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آنے والے حجاج کرام اور نمازیوں کے لیے واکنگ ٹریک مختص کرنا بھی شامل ہے۔ الحرمین الشریفین میں واکنگ ٹریک مختص کرنے کا مقصد وزارت صحت کے وضع کردہ صحت پروٹوکول کے مطابق حجاج کرام کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہے۔

Advertisement

الحرمین الشریفین جنرل پریزڈنسی نے اللہ کے مہمانوں کی جانوں کے حفاظت اوران کی صحت وسلامتی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

دونوں مقدس مساجد میں واکنگ ٹریک متعین کرنے میں وزارت حج وعمرہ، سیکیورٹی اداروں اور دیگر تنظیموں‌ کی جانب سے تعاون کیا گیا۔ حجاج کرام کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے کیے مساجد میں داخلے اور اخراج کے راستے متعین کے گئے ہیں۔ حج کے موقعے پر رش کم کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی اور حجاج کرام کو ایک جگہ پر جمع ہونے اور سماجی دوری کی خلاف ورزی کو روکا جائے گا۔

مناسک حج کی ادائی کے دوران حجاج کرام کو زمزم پیک شدہ بوتلوں میں دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں