حزب اللہ کے وفادار ٹی وی چینل کا عراقی افسر پرقاسم سلیمانی کے قتل میں معاونت کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے عراقی انٹیلی جنس کے ایک سینیر افسر کے خلاف اشتعال انگیزی مہم شروع کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ 'طلال ناجی' نامی فوجی افسر نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 3 جنوری کو ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے امریکی آپریشن میں مدد فراہم کی تھی۔

خیال رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کی ذمہ دار فیلق القدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو تین جنوری کو امریکی فوج نے ایک فضائی آپریشن میں بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہلاک کر دیا تھا۔

Advertisement

حزب اللہ اور ایران نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ اس حملے میں عراق کے متعدد انٹیلی جنس افسروں نے امریکی فوج کو معلومات فراہم کی تھیں۔

حزب اللہ کے مقرب 'صابرین نیوز' چینل نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کی گئی ایک خبر کے ساتھ عراقی انٹیلی جنس افسر طلال ناجی کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے اور کہا ہے کہ طلال ناجی ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی آمد ورفت پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ اس نے امریکا کو قاسم سلیمانی کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔

ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق طلا ناجی نے عراق کی الحشد الشعبی ملیشیا کے ساتھ لبنانی اور ایرانی مشیروں ملاقاتوں پرنظر رکھی ہوئی تھی۔ ناجی حسم مقاومہ اور علی حیدر نامی مشیروں کی نقل وحرکت کی تصاویر بناتا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹی وی چینل نے ناجی پر قاسم سلیمانی کےقتل کے بعد اس کا بیگ چوری کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔ ٹی وی چینل کے مطابق طلال ناجی نے مقتول قاسم سلیمانی کا بیگ چوری کیا اور اس کے بعد اس بیگ کا کوئی پتا نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں