سعودی کسٹمز نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے مراکز کھولنے کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کرونا مسافروں کی نشاندہی کے لیے تربیت یافتہ کتوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل سینٹر فار لیونگ مینز کے ڈائریکٹر عبد اللہ السلوم نے بتایا کہ مرکز نے "کووڈ۔19" کے متاثرین کی نشاندہی کے لیے ایک منفرد اقدام کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تربیت یافتہ کتوں کو استعمال کرنے کا تجربہ کامیاب رہا ہے اور کسٹمز حکام فضائی آمد ورفت کی گذر گاہوں پر کتوں کی مدد سے کرونا کے مریضوں کی نشاندہی میں مدد کریں گے۔
تربیتی کارروائیوں کے تکنیکی سپروائزر مہر المحیش نے بتایا کہ نیشنل سینٹر فار لیونگ سورسز، "جاکرس" اور دوسری نسل کے کتوں کو کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تلاش کے لیے تربیت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلی فٹنس اور چستی کے ساتھ کتوں میں سونگھنے کے 125 ملین سے زیادہ خلیے پائے جاتے ہیں جب کہ ایک کتا 40 فٹ کے فاصلے سے بو سونگھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس سلسلے میں سعودی کسٹمز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ اور اس کے یو ٹیوب پلیٹ فارم کے ذریعہ ایک ویڈیو نشر کی جس میں کرونا وائرس کا پتا لگانے کے طریقہ کار میں کتوں کو استعمال کرتے دکھایا گیا ہے۔