یواے ای کے لبنانی مکینوں کا دبئی کے ہوائی اڈے پر گُل دستوں سے خیرمقدم
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں تباہ کن دھماکے کے پانچ روز بعد دبئی کے ہوائی اڈے پر اُترنے والے امارات کے مکین لبنانی شہریوں کا بھرپور انداز میں گل دستوں سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔
لبنانی مسافر جب دبئی کے ایک ہوائی اڈے پر پہنچے تو سکیورٹی حکام نے انھیں سفید پھول پیش کیے اور انھیں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے لیے مخصوص قطار استعمال کرنے کی اجازت دی ہے تا کہ ان کی آمد اور باہر نکلنے کا عمل تیز رفتاری سے مکمل ہو سکے۔
سوشل میڈیا پربعض صارفین اماراتی افسروں کی لبنانی مسافروں کو پھول پیش کرتے وقت کی تصاویر پوسٹ کی ہیں اور متحدہ عرب امارات کے لبنان کے ساتھ اس اظہار یک جہتی کو سراہا ہے۔
Travelers from Lebanon get the GCC fast track lane when they arrive to #Dubai. Airport security welcomes you “home”. And a team from airport security are distributing white roses to every #Lebanese with “حمدلله على السلامة”. @DubaiAirports #beirut #lebanon #uae #dubaiairports pic.twitter.com/y3sWcuoZL4
— Adele Tohme (@AdeleTohme) August 9, 2020
بیروت کی بندرگاہ کے نزدیک چار اگست کو تباہ کن دھماکے کے نتیجے میں شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ لبنانی حکام نے اب تک بیروت بندرگاہ پر امونیم نائٹریٹ کے گودام میں تباہ کن دھماکے کے نتیجے میں 158 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور چھے ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بیروت کے گورنرمروان عبود کے مطابق دھماکے کے بعد ہزاروں عمارتیں تباہ ہونے سے کم سے کم تین لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
Watch: The closest footage of the devastating blasts that rocked #Beirut a day earlier has emerged, according to live video shot by two Lebanese citizens living in an apartment opposite the port where the explosions erupted.#Lebanonhttps://t.co/9zqOn4zRCR pic.twitter.com/bzMv3Z9XzR
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) August 5, 2020