سہ فریقی یورپی بیان میں ایران سے سینٹری فیوجز کی تیاری روک دینے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانیہ ، جرمنی اور فرانس کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں ایران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے تمام تر شقوں کی مکمل پاسداری کا مظاہرہ کرے اور مشترکہ جامع ورکنگ پلان کو برقرار رکھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران کی جانب سے اس سلسلے میں عدم پاسداری تشویش کا باعث ہے جس سے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے سمجھوتے کو خطر ناک حد تک نقصان پہنچے گا۔

Advertisement

تینیوں یورپی ممالک نے ایران کے اس اعلان پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا جس میں کہا گیا کہ تہران نطنز کے جوہری اسٹیشن کے قریب جدید سینٹری فیوجز تیار کرنے کے لیے ایک عمارت تعمیر کر رہا ہے۔ برطانیہ ، فرانس اور جرمنی نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سینٹری فیوجز کی تیاری کا سلسلہ روک دے۔

ادھر ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے گذشتہ روز تصدیق کر دی کہ ایران نے جوہری معاہدے میں متفقہ یورینیم کی افزودگی کی مقررہ حد سے تجاوز کر لیا ہے۔ مزید یہ کہ اس مقررہ حجم سے دس گنا زیادہ یورینیم ذخیرہ کر لی ہے۔

عالمی ایجنسی نے پیر کے روز بتایا تھا کہ وہ ابھی تک ایران کی غیر اعلانیہ سرگرمیوں اور مواد کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔ ایجنسی کے سکریٹری جنرل رفائل گروسی کا کہنا تھا کہ "ہم ابھی تک ان نمونوں کا تجزیہ کر رہے ہیں جو ہمارے معائنہ کاروں نے ان دو میں سے ایک ٹھکانے سے حاصل کیے جن پر ان معائنہ کاروں کے دورے سے چند ہفتے قبل ایران کے ساتھ اتفاق رائے ہوا تھا۔ گروسی کے مطابق دوسرے مقررہ مقام کا دورہ رواں ماہ کے دوران کسی روز عمل میں آئے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں