.

سعودی عرب :اینٹی کرپشن کمیشن نے 50 ملین ریال کی بدعنوانی کی تفصیلات جاری کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں کنٹرول اور انسداد بدعنوانی کمیشن کی جانب سے کرپشن سے متعلق فوج داری نوعیت کے 227 کیسز نمٹانے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

اینٹی کرپشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حالیہ چند ماہ کے دوران سعودی عرب میں بدعنوانی میں ملوث 374 مقامی اور غیرملکی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کرپشن کی مکمل اور منصفانہ چھان بین کے بعد ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں‌ دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الریاض کے علاقے میں سرکاری ملازمین کے کرپشن سے متعلق کیسز کی تحقیقات کے دوران 5ملزمان کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے۔ ملزمان نے اپنے عہدے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بنکوں کو غلط معلومات فراہم کیں اور بنک کھاتوں میں غیرقانونی طریقے سے رقم منتقل کی گئیں۔ ان میں ایک 14 ویں اسکیل کا افسر شامل ہے۔ دیگر ملزمان میں ایک نویں ، ایک 10 ویں اسکیل کا افسر شامل ہے جب کہ ایک ریٹائرڈ ملازم ان کے ساتھ شامل ہے۔

ان میں سے پہلے ملزم کے قبضے سے 45,960,900 ریال کی رقم قبضے میں لی گئی۔ دیگر ملزمان سے قبضے میں لی گئی رقم میں 360.000 ملین ریال کی غیرملکی کرنسی،2.500.000 فوڈ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے طور پر لگائی مالیت اور 149.225 ریال کےایندھن انشورنس کارڈ 5 سونے کی پانچ ڈلیان، اور پستول سمیت چھ عدد ہتھیار قبضے میں لے گیے۔

پہلے ملزم پر 20 ملین ریال کی منی لانڈرنگ اور ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا الزام بھی ثابت ہوا۔ دوسرے ملزم پر رشوت خوری، خیانت جیسے الزامات عاید کیے گئے۔ اس کے قبضے سے لگژری گاڑیاں،35.150.700 ریال نقد رقم قبضے میں لی گئی۔

گرفتار تیسرے سرکاری ملازم کے قبضے سے 5.496.500 ریال کی رقم قبضے میں لی گئی۔ چوتھے ملزم پر بلدیاتی سرکاری وسائل کو اپنے ذاتی نوعیت کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام ثابت ہوا جس کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔