'الحشد' ملیشیا میں شامل بعض گروپ عراق کو کمزور کر رہے ہیں: الصدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے سرکردہ شیعہ مذہبی سیاسی رہ نما مقتدیٰ الصدر نے کہا ہے کہ الحشد الشعبی ملیشیا میں شامل بعض گروپ ملک کو کمزور کرنےکے لیے کام کر رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق اپنی متعدد ٹویٹس میں الصدر نے کہا کہ الحشد ملیشیا کو ٹارگٹ کلنگ اور گولہ باری کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔ الحشد کی طرف سے اپنے بعض حامیوں‌ کی طرف سے گولہ باری اور ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرنا کافی نہیں اور نہ ہی بعض عناصر کی کارروائیوں سے لا تعلقی کے اظہار سے کام ہوگا۔ الحشد ملیشیا کو اپنی صفوں سے ایسے عناصر کو نکال باہر کرنا ہو گا جو ملک کو کمزور کر رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں‌ نے الحشد ملیشیا پر زور دیا کہ وہ عراق کو دوسرے ملکوں کے لیے جنگ کا اکھاڑا نہ بنائے۔

الصدر نے کہا کہ عراق کی آزادی ، اس کی خود مختاری اور سلامتی کے لیے ہم سب نے کوششیں کی ہیں۔ ہم اپنے ہاتھوں اسے برباد نہیں کر سکتے۔

مقتدیٰ الصدر نے عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والوں کو خبردار کیا کہ بغداد کے معاملات میں دخل اندازی کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے عراق میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سماجی کارکنوں، سول سوسائٹی کے افراد عراق کی خود مختاری کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں