سعودی بحریہ کی تاریخی کارروائی، ریکارڈ مقدار میں منشیات ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی شاہی بحریہ نے نشہ آور میتھا فیٹامن (کرسٹل میتھ) کی ریکارڈ مقدار ضبط کرلی ہے- اس سے قبل سو ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کی کرسٹل میتھ ضبط نہیں کی گئی تھی- بحق سرکار ضبط کی جانے والی نشہ آور کرسٹل میتھ کا وزن 450 کلو گرام سے زیادہ بتایا جاتا ہے-

بحریہ فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر سلیمان الفقیہ نے بتایا کہ بحریہ نے اپنی تاریخ میں اتنی بڑی کامیابی کبھی حاصل نہیں کی- مونٹروز جہاز آپریشن میں شامل رہا-

فورس کے ڈپٹی کمانڈر دین باسیت نے بتایا کہ اس آپریشن میں کئی ٹیموں نے حصہ لیا- ایک ٹیم ایسی بھی تھی جو سمندر میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے میں مدد دیتی ہے- مشترکہ فورس نے اس میں دہشتگردی، سمگلنگ اور قذاقی جیسی سرگرمیوں کے لیے سمندری ماحول سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے عناصر کی تلاش پر مامور ٹیم سے بھی تعاون لیا- بحریہ کی مشترکہ فورس نے تمام ٹیموں کے تعاون سے یہ آپریشن کرکے بڑی کامیابی حاصل کرلی-

یاد رہے کہ مشترکہ سمندری فورس بحر احمر، خلیج عدن، بحر عرب، خلیج عمان اور بحرہند میں 303 ملین میل کے دائرے میں کام کررہی ہے- یہ منشیات اور اسلحہ کی سمگلنگ کے انسداد، جہاز رانی کی سلامتی اور بین الاقوامی تجارتی جہازوں کے لیے سمندری راستوں کی سلامتی پر مامور ہے-

مقبول خبریں اہم خبریں