سعودی عرب : ٹریفک حادثے میں دماغی چوٹ کا شکار ہونے والے لڑکے کا کامیاب آپریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مکہ مکرمہ کے شاہ عبدالعزیز ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک 14 سالہ سعودی لڑکے کا کامیاب آپریشن کیا ہے جس کی دماغی موت کی علامات سامنے آ چکی تھیں۔

Advertisement

آپریشن کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر زہیر ہوساوی کے مطابق مریض کو ہنگامی حالت کے شعبے میں لایا گیا تھا۔ معائنے پر معلوم ہوا کہ وہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دماغ میں براہ راست چوٹ سے متاثر ہوا ہے اور مکمل طور پر حواس سے محروم ہو چکا ہے۔ تفصیلی جانچ اور معائنوں سے انکشاف ہوا کہ مریض کا بہت زیادہ خون بہہ چکا ہے۔ اس کے دماغ پر سوجن تھی اور دماغی موت کی علامات بھی نمایاں ہو رہی تھیں۔ اس کے بعد 15 منٹ کے اندر مریض کو آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹر زہیر نے مزید بتایا کہ طبی ٹیم کے ساتھ مل کر آپریشن انجام دیا گیا جو دو گھنٹے جاری رہا۔ اس دوران سرجری مائیکرو اسکوپ کے راستے خون کا بہنا ختم کیا گیا۔ علاوہ ازیں دماغ کی شریانوں کو Brain Cooling ٹکنالوجی کے ذریعے محفوظ رکھا گیا۔ مریض کو 24 گھنٹوں تک انتہائی نگہداشت کے یونٹ ICU میں رکھا گیا۔ آپریشن کے 3 روز بعد مریض کو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا اور اب اس کی حالت بہت بہتر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں