"اوپیک پلس" آئندہ جنوری سے تیل کی پیداوار میں 5 لاکھ بیرل یومیہ اضافے پر متفق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی نمائندہ تنظیم 'اوپیک پلس' نے آئندہ سال جنوری میں تیل کی پیداوار میں یومیہ 5 لاکھ بیرل اضافے پر اتفاق کیا ہے۔

اوپیک اور روس نے کل جمعرات کو تیل کی پیداوار میں جنوری سے روزانہ پانچ لاکھ بیرل اضافے پر اتفاق کیا ، لیکن اوپیک + کے چار ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین اس سال کے باقی عرصے میں وسیع اور طویل مدتی پالیسی پر کسی سمجھوتہ تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔

Advertisement

اس اضافے کا مطلب یہ ہے کہ اوپیک + کے فریم ورک کے تحت پیٹرولیم ایکسپورٹ کرنے والے ممالک اور روس جنوری سے پیداوار کی اوسطا کٹوتی کے مقابلے میں سات اعشاریہ 2 ملین بیرل کم کرے گی جو کہ مجموعی کمی کا 7 فی صد ہے۔

لیکن نومبر کے آخر میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں وائرس سے بچنے اور کرونا ویکسینوں کی جلد تیاری کی امیدوں کے بعد متعدد پیداواری ممالک نے تیل پالیسی میں اس سختی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر سوال اٹھانا شروع کیا تھا۔

اوپیک + کے ذرائع نے بتایا کہ روس ، عراق ، نائیجیریا اور متحدہ عرب امارات نے 2021 میں مزید تیل کی مارکیٹ کو فراہمی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اوپیک + کے چار کے ذرائع نے بتایا کہ یہ گروپ جنوری کے بعد پیداواری پالیسیوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے ایک ماہانہ بنیادوں پر اجلاس منعقد کرے گا۔

اوپیک + کو قیمتوں میں اضافے کے درمیان ایک نازک توازن پیدا کرنا ہوگا تاکہ رکن ممالک کے بجٹ میں مدد مل سکے۔ ماہانہ اوپیک + اجلاسوں کے انعقاد سے قیمتوں میں مزید اتار چڑھاو اور پیچیدگیاں ختم کرنے کا موقع ملے گا۔

اوپیک + کے فیصلے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں بہت کم تبدیلی کی گئی ہے جو کہ اس وقت 48 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں