ایران میں اپوزیشن صحافی روح اللہ زم کی پھانسی پر فرانس کا سخت ردعمل
ایران میں حکام نے اپوزیشن صحافی روح اللہ زم کو ہفتے کی صبح تختہ دار پر لٹکا دیا ہے۔ ایرانی حکام کا دعوی ہے کہ زم ملک میں عوامی احتجاجی مظاہروں میں ملوّث رہے تھے۔
پھانسی پانے والے صحافی کو گذشتہ برس پاسداران انقلاب نے گرفتار کیا تھا۔فرانس نے ان کی پھانسی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس کو سفاکانہ عمل قراردیا ہے۔پیرس میں قائم صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم ’’صحافیان ماورائے سرحد نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو روح اللہ زم کی پھانسی کا ذمے دار قرار دیا ہے۔
#Iran: AmadNews editor #Rohollah_Zam was executed this 12/12. RSF is outraged at this new crime of Iranian justice and sees @ali_khamenei as the mastermind of this execution. RSF had warned @mbachelet and @JavaidRehman about his possible execution since the 23rd of October pic.twitter.com/sRGZRFxe95
— RSF (@RSF_inter) December 12, 2020
روح اللہ زم "آمد نيوز" کے نام سے پیغام رسانی کی ایپ ٹیلی گرام پر چینل چلاتے تھے۔ اس کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے 2017ء میں حکومت مخالف عوامی احتجاجی مظاہروں میں لوگوں کو تشدد پر اکسایا تھا۔
ایرانی سپریم کورٹ نے 8 دسمبر کو روح اللہ زم کی سزائے موت کی توثیق کی تھی اور ماتحت انقلابی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
روح اللہ زم ایک اہم اصلاح پسند شخصیت کے بیٹے تھے۔ انھوں نے ایران سے فرار ہو کر فرانس میں پناہ لے لی تھی۔ اکتوبر 2019ء میں ایرانی پاسدران انقلاب نے انھیں دھوکا دہی سے ایک پیچیدہ کارروائی کے ذریعے جال میں پھانس لیا۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ کارروائی کہاں انجام دی گئی تھی۔ بعض اطلاعات کے مطابق انھیں عراق سے گرفتار کیا گیا تھا اور پھر ایران منتقل کردیا گیا تھا۔
وہ عراق کے جنوبی شہر نجف میں مذہبی مرجع کی مقرب ایک مذہبی شخصیت کی دعوت پر آئے تھے۔ بعد ازاں کارروائی کر کے انھیں ایرانی اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔
تہران میں رواں سال فروری میں بند کمرے کی عدالت میں روح اللہ زم کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔ اس موقع پر عدالت میں ذرائع ابلاغ کے نمایندوں کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
-
ایران: صحافی روح اللہ زم کی عدالتِ عظمیٰ سے بھی سزائے موت برقرار
ایران کی عدالتِ عظمیٰ نے ملک میں تین سال قبل احتجاجی مظاہروں کو منظم کرنے کے لیے ...
بين الاقوامى -
ایران میں سب سے زیادہ خواتین صحافی زیر حراست ہیں : رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز
صحافیوں کی عالمی تنظیم "رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز" نے رواں ماہ اگست کے آغاز ...
مشرق وسطی -
ایران : صحافی کو ’’ غلط اطلاعات ‘‘ کی تشہیر اور سپریم لیڈر کی توہین پر دو سال جیل کی سزا
ایران میں عدلیہ نے ایک صحافی کو ’’ غلط اطلاعات‘‘ کی ...
بين الاقوامى