اقوام متحدہ کا یمن کے متحارب فریقین سے جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اقوام متحدہ نے اتوار کے روز یمن کی آئینی حکومت اور ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا پر زور دیا ہے کہ وہ دو سال قبل سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں‌ تاکہ یمنی عوام بالخصوص ساحلی علاقے الحُدیدہ کے عوام کے دکھوں‌کا مداوا ہو سکے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کمیٹی کے سربراہ جنرل اباہیجت گوہا نے معاہدے کے دو سال پورے ہونے کی مناسبت سے جاری بیان میں‌کہا کہ یمن میں مسلسل تشدد آمیز کارروائیوں سے امن تباہ ہوچکا ہے۔ یمن کے متحارب فریقین کو اسٹاک ہوم امن معاہدے پرعمل درآمد میں‌تاخیر نہیں‌کرنی چاہیے۔

Advertisement

گوہا جو اسٹاک ہوم معاہدے کے تحت اقوام متحدہ کے مشن کے تیسرے سربراہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹاک ہوم جنگ بندی معاہدے میں یہ بات شامل تھی کہ تمام فریقین بندرگاہوں سے اپنی اپنی فوجیں واپس بلائیں گے اور فائرنگ بند کریں‌گے۔ اگرچہ جنگ بندی میں‌کسی حد تک پیش رفت ہوئی ہے تاہم اب بھی بہت سی مشکلات اور رکاوٹیں موجود ہیں۔ ان رکاوٹوں کے نتیجے میں الحدیدہ میں آج بھی وقفے وقفے سے لڑائی ہوتی رہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ دونوں فریقین نے دو سال قبل اسٹاک ہوم میں جس معاہدے پر اتفاق کیا تھا اس پرعمل درآمد اور یمن کے عوام کے دکھوں کو ختم کرنے کے لیے اور الحدیدہ کے عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں موجود چیلنجز بھی ہیں۔ وقفے وقفے سے پرتشدد کارروائیاں بھی امن کوششوں کو آگے بڑھانے میں مشکل کھڑی کر رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں