.

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی عالمی شخصیات جو 2020ء میں جدا ہو گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سال 2020 میں دنیا بھر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات ہم سے جدا ہوگئیں۔ ان میں العربیہ کی ایک نامہ نگار بھی شامل ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ''اے ایف پی" نے ان میں نمایاں ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔

دو جنوری کو عرب دنیا کے ایک مشہور براڈ کاسٹر نجوا قاسم 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ 10 جنوری کو عمان کے سلطان قابوس بن سعید 80 سال کی عمر میں پانچ عشروں تک اقتدار پر فائز رہنے کے بعد ہمیشہ کے لیے جدا ہوگئے۔

26 جنوری کو پانچ بار کے این بی اے فاتح این بی اے اسٹار 41 سالہ کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں فوت ہوگئے۔

31 جنوری کو امریکا کی مشہور مصنفہ 'مریم ہیگنس کلارک' 92 سال میں فوت ہوگئیں۔ انہیں امریکا میں "دی ملکہ آف سسپنس" کے نام سے جانا تھا۔

4 فروری کو مصری سنیما کی ایک نامور شخصیت نادیہ لطفی 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

5 فروری کو بالی وڈ کے کرک ڈگلس کا انتقال ہوا۔ ان کی عمر ایک سو تین سال تھی۔

25 فروری کو 91 سالہ حسنی مبارک چل بسے۔ وہ مسلسل تین دہائیوں تک مصر کے صدر رہے۔

30 مئی کو 89 سالہ حسن حسنی جو مصر کے ایک مشہور کامیڈی اسٹار تھے انتقال کرگئے۔ 8 جون کو پیری نکرونزیزا 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

جولائی میں مصری اداکارہ رجا الجداوی 81 سال کی عمر میں فوت ہوئیں۔ انہوں‌نے فلمی کیریئر میں 400 فلموں میں‌کام کیا۔ اطالوی موسیقار اینیو موریکونی 91 سال میں فوت ہوئے۔ انہوں‌نے 500 سے زیادہ فلموں میں کام کیا تھا۔

8 جولائی کو آئیوری کوسٹ کے وزیر اعظم 61 سالہ اماڈو گون کور بیلی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

18 ستمبر کو امریکا کی سپریم کورٹ کی ڈین 87 سالہ روتھ بدر جنس برگ کا انتقال ہوگیا۔

29 ستمبر کو 2006 سے کویت کے امیرچلے آنے والے الشیخ صباح الاحمد الصباح 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

14 اکتوبر کو دہائیوں سے مصری سنیما کے اسٹار 79 سالہ محمود یاسین کا انتقال ہوا۔

31 اکتوبر کو شان کونرے 90 سال کی عمر میں چل بسے۔

10 نومبر کو فلسطین کے مرکزی مذاکرات کار اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سکریٹری 65 سالہ صائب عریقات کا انتقال ہوا۔

11 نومبر کو بحرین کے وزیر اعظم اور دنیا کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ 84 سال کی عمر میں فوت ہوگئے۔

12 نومبر کو دو دہائیوں تک گھانا پر حکمرانی کرنے والے 73 سالہ گیری راولنگز پہلے فوجی رہنما اور پھر منتخب صدر رہنے والے لیڈر کا انتقال ہوا۔ 25 نومبر کو ارجنٹائن کے فٹ بال کے لیجنڈ 60 سالہ ڈیاگو میراڈونا کا انتقال ہوگیا۔

24 نومبر کو 1999 اور 2010 کے درمیان نائیجر کے صدر مامادو تنگا 82 سال کی عمر میں فوت ہوئے۔

2 دسمبر کو 1974 سے 1981 کے درمیان فرانس کے سابق صدر 94 سالہ ویلری گسکارڈ ایس اسٹینگ کا انتقال ہوگیا۔

7 دسمبر کو مشہور امریکی پائلٹ چک یجیگر 97 سال میں فوت ہوئے۔