شام میں حملہ: سیٹلائٹ تصاویر میں تباہ شدہ اہداف کا انکشاف
اسرائیلی کمپنی ImageSat International نے سیٹلائٹ سے حاصل تصاویر جاری کی ہیں جن میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو شام کے صوبے حماہ کے شہر مصیاف میں حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
گذشتہ شام جاری تصاویر کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والے ان حملوں میں 4 عمارتیں تباہ کر دی گئیں۔ یہ جگہائیں ممکنہ طور پر میزائلوں کے انجن تیار کرنے اور میزائلوں پر وار ہیڈز کی تنصیب کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔
#Syria, #Masyaf: SSM Facility #Attack’s (25 December 2020) Aftermath – An SSM Engines or #Warheads Production Building pic.twitter.com/13Co9K9srU
— ImageSat Intl. (@ImageSatIntl) December 25, 2020
شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق اس حملے میں ایران کی ہمنوا ملیشیاؤں کے 6 ارکان ہلاک ہو گئے۔ المرصد نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام مسلح عناصر غیر شامی ہیں جو شامی سرکاری فوج کے شانہ بشانہ لڑائی میں شریک تھے۔ المرصد کے مطابق لبنانی اراضی کے اوپر سے داغے گئے میزائلوں نے مصیاف کے اطراف دیہی علاقے میں مختصر اور درمیانی مار کے میزائل تیار کرنے کے مراکز اور گودام تباہ کر دیے۔ یہ جگہیں ایرانی ملیشیاؤں کے زیر انتظام ہیں۔
مذکورہ حملے کی خبر پھیلنے سے چند منٹوں قبل اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے بعض حصوں پر نیچی پروازیں کیں۔ بیروت کے لوگوں کے مطابق انہوں نے شہر کی فضا میں کئی میزائلوں کو دیکھا۔
مصیاف شہر کو ماضی میں بھی کئی مرتبہ اسرائیلی حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ یہ بشار الاسد کی حکومت کے لیے عسکری لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ ایک عسکری کالج اور سائنسی تحقیق کا مرکز بھی ہے۔
واضح رہے کہ 2011ء میں تنازع کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے شام میں سیکڑوں حملے کیے ہیں۔ اس دوران شام میں ایرانی ملیشیاؤں اور لبنانی حزب اللہ تنظیم کے جنجگوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل کی جانب سے شاذ و نادر ہی شام میں عسکری کارروائیوں کی تصدیق کی جاتی ہے۔ تاہم وہ ایک سے زیادہ مرتبہ یہ بات دہرا چکا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد کی حمایت کرنے والا ایرانی عسکری وجود اسرائیل کے لیے خطرہ ہے۔
-
شام اور عراق میں ملیشیاؤں کی فنڈنگ کے لیے ایرانی پاسداران انقلاب کا نیا بھیس ؟
ایرانی حکمراں نظام اور اس کے عسکری ونگ کو غیر ملکی کرنسیوں کے حصول میں بڑی دشواری ...
مشرق وسطی -
شام میں اسرائیلی بمباری، ایرانی ملیشیا کے گودام اور کئی مراکز تباہ
جمعرات کو شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی طیاروں کے ...
مشرق وسطی -
ایران افغان مہاجرین کو شام میں جنگ کے لیے بھرتی کررہا ہے: امریکا
امریکا نے ایک بار پھر ایران پر الزام عاید کیا ہے کہ تہران حکومت شام میں جاری ...
مشرق وسطی