.

سعودی وزارت صحت کا مُملکت کے تمام شہریوں سے کرونا ویکسین لگوانے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت صحت نے مملکت کے تمام شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ وبا کے خلاف جسمانی قوت مدافعت پیدا کرنے کے لیے کرونا ویکسین لگوائیں۔

وزارت صحت کے ترجمان محمد العبدالعالی نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم تمام شہریوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ 'کویڈ 19' ویکسین لگوائیں تاکہ پورے ملک کے ایک ایک فرد میں اس وبا کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک مملکت میں ایک لاکھ 78 ہزار 337 افراد کو کرونا ویکسین لگوائی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وبا کے خلاف مزاحمت کرنے والے بہترین ممالک میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک لینے کے ساتھ ساتھ عوام کو وبا سے بچائو کے لیے تمام ایس اوپیزپر عمل درآمد جاری رکھیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں‌ نے کہاکہ سعودی وزارت صحت کی طرف سےشہریوں‌کو ویکسین لگوانے کا عمل جاری ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی مشکل پیش نہیں آئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے 17 دسمبر 2020ء کو کرونا ویکسین لگائے جانے کا عمل شروع کیا تھا۔ سعودی عرب میں‌امریکی فائزر اور جرمنی کی 'بایونٹک' کمپنیوں کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں